وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا گیا

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا گیا


اسلام آباد(24 نیوز)وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا پلان پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پلان کے تحت اگلے دو سال میں پاکستان اسٹیل ملز کی پیداوار گیارہ لاکھ ٹن تک کی جائے گی تین سال میں پاکستان اسٹیل ملز کی پیداوار کو 30 لاکھ تک لے جایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلائے جانے کا پلان زیر غور ہے۔  تین کمپنیاں پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں، بحالی پلان کی منظوری پر فنانشل ایڈوائزر مقرر کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer