ایف آئی اے کا غیرملکی کرنسی زخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرہ تنگ

ایف آئی اے کا غیرملکی کرنسی زخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرہ تنگ


لاہور(24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالرزاورپاونڈزکی غیرقانونی خریدوفروخت کیخلاف ایف آئی اے کاکریک ڈاؤن، ایف آئی اے نے لاہور میں ڈالر زخیرہ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے قبضے میں لے لیے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور میں منی لاندرنگ، ہنڈی اور ڈالر زخیرہ کرنے والے منی چینجرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پے مارے جس میں کرنسی ایکسچینج ڈیلرزکاریکارڈ چیک کیاگیا، کارروائی میں 3 کروڑ 86 لاکھ مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی اور ریکارڈ قبضے میں لے کر 2 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرکارپوریٹ کرائم ضیااسلام اورڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی چودھری اشفاق کی نگرانی میں آپریشن ہوا۔ آیف آئی اے کےمطابق اسلام آباد میں کارراوئی کےدوران کروڑوں کی کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  چھاپہ مار کارروائیوں میں ایف آئی اے کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer