"جس شخص کو اپنی کابینہ کا علم نہیں اس کو ایم کیو ایم کے لوگوں کی نفاست کاکیا پتہ؟"



کراچی (24 نیوز) وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سادگی پر کیا کہا جائے، جس شخص کو اپنی کابینہ کا پتہ نہیں اس کو ایم کیو ایم کے لوگوں کی نفاست کاکیا پتہ،،نیب کو بھی جانبدار ادارہ قرار دے دیا، کہا خٹک، علیمہ اور ترین کے اثاثے بھی آمدن سے زائد ہیں مگر جوکیا جارہا ہے وہ حکومت کی ایماء ہے۔

وزیر بلدیات کراچی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور ترقیاتی کام کا جائزہ لینے پنہچے تو تحریک انصاف کے قائم مقام صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کو بھی کھری کھری سنادی۔ سعید غنی نے وزیر اعظم کی سادگی پر بھی سوال کیا کہا جس شخص کو اپنی کابینہ کا پتہ نہیں ان کو ایم کیو ایم کے لوگوں کی نفاست کا کیا پتہ؟ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی کوشش کرلیجیئے نیب کو بھی جانبدار ادارہ قرار دیا کہا خٹک، علیمہ اور ترین کے اثاثے بھی آمدن سے ذائد ہیں مگر جو کچھ کیا جارہا ہے وہ حکومت کی ایماء ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا شہر کے مسائل پر میئر سے تعلقات ہیں اختلاف نہیں اگر ہیں تو نظریاتی ہیں، مراد علی شاھ کو قابل وزیراعلی قراردیا،  کہتے ہیں چوائس رکھی گئی تو ووٹ مراد علی شاھ کو ہی دیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer