ایران پر امریکی پابندیاں بحال

ایران پر امریکی پابندیاں بحال


امریکا نے ایران پر پابندیاں آج سے بحال کردیں۔ ایرانی صدر نے پابندیوں کو نفسیاتی جنگ قرار دیا ۔

امریکا نے ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کے پہلے فیزکا آغازکردیا۔ دوسرا فیز پانچ نومبر سے قابل عمل ہوگا جس میں ایرانی تیل کی فروخت کوپابند کیا جائے گا۔ امریکا مئی میں ایران جوہری معاہدے سےالگ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا امریکا کو منہ توڑ جواب

پابندیوں کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی کاکہنا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش اور پابندیاں عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ امریکا کو چھرے سے وار کی اجازت نہیں دینگے۔ ایران نے اسے اپنی عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ قراردیا۔

پڑھنا مت بھولیں: حکومت کی تشکیل میں الجھے عمران خان کو ٹرمپ نے جھٹکا دیدیا
یورپی یونین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کیا۔  برطانیہ، فرانس اورجرمن وزرائے خارجہ نےدوبارہ پابندیوں کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے فیصلے پرامریکی صدر ٹرمپ اورانتظامیہ لائق تحسین ہیں۔  فیصلہ اسرائیل،امریکا،خطے اور پوری دنیا کے لیے اہم ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔