مویشی منڈیاں موزی امراٖٖض کا گڑھ بن گئیں

مویشی منڈیاں موزی امراٖٖض کا گڑھ بن گئیں


کراچی ( 24نیوز )عیدالاضحی کے قریب آتے ہی جہاں مویشی منڈیاں سج گئیں وہیں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے موزی امراض کے خطرات کے ساتھ ساتھ بیوپاریوں کی شکایات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ ایف ٹی سی پر قائم عارضی مویشی منڈی کے جہاں عید قرباں کے لئے دور دور سے جانوروں کو لایا گیا ہے۔ ایک جانب تو جانوروں کی خوبصورتی اور سج دھج دیکھ کر ہر کوئی ان کی جانب کھنچا چلا آرہا تھا لیکن قیمتیں جان کر سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ دوسرے شہر سے جانوروں کو لانے اور ان کے اخراجات سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

بیوپاریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے جگہ کی منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے کے باوجود انتظامات مناسب نہیں اور نہ ہی کوئی ویکسینیشن یا اسپرے وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔ عید قربان کی آمد پر منڈیاں تو سج گئیں لیکن مویشی منڈی جانے والوں کو وہاں گھومنے سے قبل کچھ احتیاطی تدابیر بھی ضرور اختیار کر لینی چاہئیں تاکہ موزی امراض سے محفوظ رہا جا سکے۔