خواتین کو خطروں کا کھلاڑی بننے کا شوق

خواتین کو خطروں کا کھلاڑی بننے کا شوق


کراچی(24نیوز) صنف نازک کی ایک بڑی تعداد شوٹنگ جیسے پر خطر کھیل کی راغب ہو رہی ہیں، نہ صرف راغب ہورہی ہیں بلکہ فتوحات بھی اپنے نام کر رہی ہیں۔

 کراچی کی نیول شوٹنگ رینج کارساز میں جاری قومی شوٹنگ چمپیئن شپ میں لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد  شرکت کررہی ہےاور ان کی مہارت دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ کندھے سے لگی رایفل اور لبلی پر مضبوطی سے جمی انگلیاں اور نظر نشانے پروومن شوٹرز کا کہنا ہے کہ ڈر نہیں لگتا بلکے مزہ آتا ہے اور دیگر لڑکیوں کو بھی اس طرف آنا چاہیے۔

پڑھنا مت بھولیں: پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ سات اگست سے شروع ہوگی
پاکستان کی طرف سے ریو اولمپکس میں شرکت کرنے والی منہل سہیل کا کہنا ہے کہ ایشئین گیمز کے لئے تیار ہیں۔ پاکستانی خواتین غیر روایتی کھیلوں میں مردوں کے شانہ بشانہ نہ صرف شرکت کر رہی ہیں بلکہ ان سے پرفارمنس میں بھی آگے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔