سندھ میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم کی تگڑی اپوزیشن کا لیڈ ر کون ہوگا؟

سندھ میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم کی تگڑی اپوزیشن کا لیڈ ر کون ہوگا؟


کراچی ( 24نیوز ) سندھ میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی تگڑی اپوزیشن کو لیڈ کون کرے گا؟ فیصلے کے لئے سندھ سے تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایم کیو ایم سے متلعق متنازعہ بیان تو دے دیا۔ لیکن اب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے انکا انتخاب خطرے میں نظر آرہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے حالیہ بیان پر متحدہ کے تحفظات نے ان کی اپوزیشن کمزور کردی ہے، اب تگڑی اپوزیشن کی قیادت کے لیے اپوزیشن لیڈرکون ہوگا، نو اگست کو بنی گالا میں سندھ سے منتخب ایم پی ایز کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں اتحاد کی ڈوریں کمزور ہونے لگیں 

ذرائع کے مطابق عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حتمی نام کا فیصلہ کیا جائے گا، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے گا اور ایم کیو ایم کے ساتھ کس حکمت عملی کے تحت اتحاد چلانا ہے ان باتوں کا فیصلہ بھی اجلاس میں متوقع ہے۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito