روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں صرف دو پیسے کا اضافہ

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں صرف دو پیسے کا اضافہ


24نیوز : کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا، انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں صرف دو پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 123 روپے 50 پیسے برقرار رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر صرف دو پیسے کے اضافے سے 124 روپے 24 پیسے ہو گئی۔ یورو 37 پیسے مہنگا ہو کر 143 روپے 98 پیسے اور برطانوی پونڈ 6 پیسے مہنگا ہو کر 161 روپے 6 پیسے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 123 روپے 50 پیسے برقرار رہی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت بھی 142 روپے اور برطانوی پونڈ کی 160روپے برقرار رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں کاروبار میں کافی کمی دیکھی جا رہی ہے۔