عاطف اسلم نے پاکستانیوں کےجذبات روند ڈالے

عاطف اسلم نے پاکستانیوں کےجذبات روند ڈالے


24نیوز : نیویارک میں جشن آزادی کے کنسرٹ میں بھارتی گانا گا کرگلوکارعاطف اسلم نے بیرون ملک پاکستانیوں کےجذبات روند ڈالے۔ پاکستانی کمیونٹی نےبھی عاطف اسلم کا بائیکاٹ کرتے ہوئےکنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے پروگرام میں بھارتی گیت گا کرپاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے ہم وطنوں کےجذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی۔

نیویارک میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں پاکستانی گلوکارکا کنسرٹ تھا۔ لیکن عاطف اسلم نےجشن آزادی کی تقریب میں بھارتی فلمی گانا گا دیا جس پرپاکستانی ناراض ہوکرکنسرٹ چھوڑکرچلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ میں میوزک کا فقدان 

پاکستانی کمیونٹی کے مطابق عاطف اسلم نے تقریب میں پاکستانی پرچم بھی تھامنے سے انکار کردیا۔ جس پر شرکا شدید ناراض ہو گئے۔ پاکستانی شرکا کا کہنا تھا آئندہ امریکہ اوردنیا بھر میں پاکستانی عاطف اسلم کا بائیکاٹ کریں گے۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے منتظمین کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔