آرمی چیف، روسی ڈپٹی وزیردفاع کی ملاقات، پاکستان،روس کے درمیان دفاعی تعاون پر اتفاق

آرمی چیف، روسی ڈپٹی وزیردفاع کی ملاقات، پاکستان،روس کے درمیان دفاعی تعاون پر اتفاق


24نیوز : پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ، آرمی چیف سے روس کے ڈپٹی وزیردفاع کرنل جنرل الیگزنڈر کی ملاقات ، روس نائب وزیر دفاع کی نیول چیف سے بھی ملاقات ۔

روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈر فومین کا دورہ پاکستان، دورے میں روسی نایب وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف اور سیکرٹری دفاع سے اہم ملاقاتیں کیں۔جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کرنل جنرل الیگزنڈرفومین نے پاک فوج انسداد دہشت گردی مہم میں کامیابیوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا 

 کہتے ہیں کہ پاکستان کو روس سمیت عالمی برادری کیساتھ دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں کے تناظرمیں تعاون کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ دہشت گردی کا پوری دنیا سے خاتمہ کیا جاسکے۔روس کے ڈپٹی وزیردفاع کرنل جنرل الیگزنڈرفومن نے وفد کے ہمراہ پاک روس مشترکہ اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔

پڑھنا نہ بھولیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارلیمنٹ لاجز میں من پسند فلیٹس پر قبضے 

سیکریڑی دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن شاہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی ہے، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی رضامندی کا اظہارکیا گیا، کرنل جنرل الیگزنڈرفومن نے وزیردفاع لیفٹییننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی اور سیکریٹری دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer