میجرطفیل محمدشہید کا61 واں یوم شہادت

میجرطفیل محمدشہید کا61 واں یوم شہادت


بورے والا(24 نیوز) میجرطفیل محمدشہیدکاشمارقوم کےان جانبازسپوتوں میں ہوتاہے  جنہوں نےوطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، میجرطفیل محمدشہید کاآج 61 واں یوم شہادت ہے۔

میجرطفیل محمدشہید 22 جولائی1914 میں مشرقی پنجاب کےشہرہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1943 میں پنجاب ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔1947ء میں جب وہ میجر کے عہدےپرپہنچے تو اپنےخاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے۔ اگست 1958 میں انہیں لکشمی پورمیں مورچہ زن بھارتی دستوں کا صفایاکرنے کا کام سونپاگیا۔ میجر طفیل محمدنے7اگست 1958ء کودشمن کی چوکی پرصرف15گزکےفاصلے حملہ کیا۔

دشمن کی جوابی فائرنگ سےمیجرطفیل شدید زخمی ہوگئےلیکن انھوں نے اپنا مشن پورا کیا اور دشمن کے مورچے کا صفایاکیا۔میجر طفیل محمدشہید کی لازوال قربانی کےاعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدرسے نوازاگیا۔ میجر طفیل محمدکو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے۔ان کامزاربورے والا کےنواحی گاؤں طفیل آبادمیں ہے۔