نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا

نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا


کراچی( 24نیوز )  نیپرا نے کےالیکڑک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیارکرلی، کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری کےالیکڑک پرڈال دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا دورہ کراچی مکمل ہو گیا،نیپرا ٹیم واپس اسلام آباد پہنچ گئی،ٹیم نے کےالیکڑک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیارکرلی،کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری کےالیکڑک پرڈال دی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کےالیکڑک شہریوں کوبلا تعطل اورمحفوظ بجلی کی ترسیل میں ناکام ہوئی۔

نیپرارپورٹ میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ کےالیکڑک نے نظام کوبہترکرنے کےلیےسرمایہ کاری نہیں کی،ٹیم نے کراچی کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا،مختلف علاقوں میں متاثرین اورعوام سے معلومات حاصل کیں،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کےالیکڑک کےڈسڑی بیوشن اورٹرانسمیشن نظام کا معائنہ بھی ‏کیا۔

نیپرا کی جانب سے دیے گئے معیاراورکےالیکڑک کےانتظامات کا بغورجائزہ لیا گیا،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کےالیکڑک کی کارکردگی ناقص قراردے دی،فیکٹ کمیٹی نے اپنی رپورٹ نیپرا اتھارٹی کوجمع کروادی،کے الیکڑک کےخلاف کیا کارروائی کرنی ہیں، اتھارٹی فیصلہ کرے۔

نیپرا ذرائع میں مزید بیان کیا گیا کہ  رپورٹ کی روشنی میں کےالیکڑک کوبھاری جرمانہ ، لائسنس کی عارض معطلی کا سامنا ‏کرپڑسکتا ہے۔