کابل میں خودکش دھماکا، 18 افراد ہلاک

کابل میں خودکش دھماکا، 18 افراد ہلاک


کابل ( 24نیوز ) کار خودکش دھماکا میں  18 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے،دھماکے میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کےمطابق افغان دارلحکومت کابل میں ڈسٹرکٹ 6 کے علاقے میں کار خود کش حملہ ہوا، دھماکے میں ڈسٹرکٹ 6 میں واقع پولیس ہیڈ کواٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا، افغان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ حملےمیں 18 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے, زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی ذرائع کا کہناتھا کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی ادارے اور امدای ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل گیا،شواہد اکٹھے کرنے کے لئےڈسٹرکٹ 6 میں واقع پولیس ہیڈ کواٹر کی طرف آنے والے علاقہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا، دھماکے سے قریب موجود رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔