کشمیر کی موجودہ صورتحال پر چین بھی میدان میں آگیا

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر چین بھی میدان میں آگیا


بیجنگ( 24نیوز ) چین نےمقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پرشدید تشویش کا اظہار کیا،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ حیثیت یکطرفہ تبدیل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چوینگ  کا کہنا تھاکہ کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر مقبوضہ جموں کشمیر کی موجودہ حیثیت تبدیل کرنے سے گریز کرنا چاہیے، ترجمان نے اپنے تحریری میں کہا کہ کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے، یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے اور اس پر عالمی برادری کا بھی اتفاق ہے۔

ترجمان نے بھارت کی جانب سے لداخ کو مرکز کا حصہ بنانے کا فیصلہ 'ناقابل قبول' قرار دیا، ہوا چوینگ کا کہنا تھا کہ بھارت سرحدی معاملات پر بیان اور عمل میں ہوشمندی کا مظاہرہ کرے، ایسے کسی بھی عمل سے باز رہےجو سرحدی امور کو مزید مشکل بنادے۔