پاکستان کرکٹ ٹیم کا پورا کوچنگ سٹاف فارغ



لاہور(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا پورا کوچنگ اسٹاف فارغ کردیا گیا، چیئرمین پی سی بی کا ہیڈکوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور،  بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی کرکٹ  ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ کمیٹی ارکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیےنئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے، احسان مانی نےکہا کہ  تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔