بالی ووڈ شخصیات کی مودی سرکار پر کڑی تنقید



نئی دہلی ( 24نیوز ) بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل370 کو ختم کرنے پر بالی ووڈ شخصیات نے مودی سرکاری کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر مودی سرکار پر  نہ مسلمان  بلکہ بھارتی بھی تنقید کر رہے ہیں، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی مودی کے اس اقدام کو ناقابل مذمت قراردیا، بالی ووڈ کی اداکارہ دیامرزا نے ٹویٹ کیا کہ میرے خیالات اور سوچ کشمیر کے ساتھ ہیں, بھارتی اداکارہ نغمہ نے بھی کشمیر کی آزاد حثییت ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، مودی سرکار سے سوال کیا کہ کرفیو نافذ کیوں کیا؟ اور لوگوں کو ہراساں کر کے تشدد کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟

بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے پربالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی مسلمان اداکارہ زائر وسیم نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔