ٹی ٹین لیگ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

 ٹی ٹین لیگ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا


لاہور(24 نیوز) دنیائے کرکٹ کی محدود اوورز پر مشتمل لیگ ٹی 10 کا تیسرا ایڈیشن رواں سال نومبر میں شروع ہوگا، ٹی 10 لیگ کی ڈرافٹنگ ستمبر کے وسط میں ہوگی جس میں شعیب ملک، شین واٹسن سمیت مختلف ستارے شرکت کرینگے۔

آئی سی سی سے منظور شدہ ٹی ٹین لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، لیگ 15 نومبر سے 24 نومبر تک ابوظہبی میں کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹین لیگ کی ڈرافٹنگ ستمبر کے وسط میں ہوگی جس میں شعیب ملک، شین واٹسن، آندرے رسل، سنیل نارائن، ڈیرن سیمی شرکت کرینگے۔

ٹی ٹین لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آٹھ ٹیمیں حصہ لینگی جبکہ دوسرے ایڈیشن کی فاتح ناردرن وارئیرز اپنے اعزاز کا دفاع کریگی جس نے پختون کو 22 رنز سے شکست دی تھی.