عمران خان کی زبان پھسل گئی یا دماغ گھوم گیا۔؟

عمران خان کی زبان پھسل گئی یا دماغ گھوم گیا۔؟


اسلام آباد (24نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتے ہیں،داڑھی سے متعلق ان کے تازہ بیان پر بہت لے دے ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ایک بار بھر اپنے بیانات کی بنا پر نتازعہ کا شکار ہو گئے ہیں،جس میں ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد جو داڑھی والے سیاستدان جو ہیں وہ دو نمبر ہیں اور باقی 20 فیصد والوں پر بھی مجھے شک ہے۔

جے یو آئی کے رہنما حافظ ہمداللہ  نے عمران ضان کے بیان کو شعیائرے اسلام کی توہین قرار دیتے ہوئے علمائے اکرام سے اس مسلئے پر متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

جامعہ بنوریہ کے مفتی محمد نعیم نے بھی عمران خان کے بیان کی شدید مزمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ علماء عمران خان کیخلاف فتویٰ دیں، یہ اسلام کا مزاق ہے۔

عام لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود اپنے والد کو کس کیٹگری میں رکھا ہے؟ 80 فیصد والی میں یا 20 فیصد والی میں؟۔