عمران خان کا شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ سے استعفے کا مطالبہ

عمران خان کا شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ سے استعفے کا مطالبہ


اسلام آباد (24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا دونوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ نجفی رپورٹ میں پولیس کو کوراپ کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان نے امریکی صدر کے فیصلے پر بھی کڑی تنقید کی، ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو فلسطینی عوام پر ایک بڑا ظلم قرار دیا۔