جنید جمشید کو بچھڑے1 سال بیت گیا،مداحوں کا سوشل میڈیا پر خراج تحسین


کراچی (24نیوز)  جنید جمشید کی پہلی برسی کے موقع پرسوشل میڈیا پر انکے چاہنے والوں کی جانب سے پیغامات اورخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یادیں رہیں گے،جانے والا چلا گیا،آقا دو جہاں ﷺ کی ذکر سے دلوں کو منور کرنے والے جنید جمشید کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے،

مداحوں اور رشتہ داروں کاگھر اور ٹیلیفون پر اہلخانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

جیند جمشید کے ایک چاہنے والے نے انکو شعر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا،“تھکا سفر کا تھکا مسافر تھکا ہے ایسا کی سو گیا ہے”: “خود اپنی انکھیں تو بند کرلیں ، لیکن ہر انکھ کو بھگو گیا”مرحوم جیند جمشید گزشتہ برس اس ہی تاریخ کو حادثاتی طور پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔