پنجاب میں 16 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لیے امتحان کا شیڈول جاری


لاہور (24نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے 16 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 16 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لیے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، لاہور میں 1886 اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا، اساتذہ کی بھرتی گریڈ 14، 9 ، 16 میں ہو گی۔

 

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر میں 16ہزار اساتذہ کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے،جس کیلئے این ٹی ایس کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ٹیسٹ 27، 28 ، 29 ،30 دسمبر کو لیا جائے گا،جس کے بعد تنائج کا اعلان 5 جنوری 2018 کو کیا جائے گا۔