پرائیوٹ ڈینٹل کالجز میں 38 فیصد نمبرز پر داخلے کا انکشاف

پرائیوٹ ڈینٹل کالجز میں 38 فیصد نمبرز پر داخلے کا انکشاف


لاہور (24نیوز) طبی تعلیم کے حصول میں پیسہ میٹر سے طاقت ور نکلا ہے، پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں 38 فیصد نمبرز پر داخلے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلاے کے مطابق سال 2013 میں بھی 36 سے 40 فیصد کے نمبروں والے لوگوں کا انکشاف ہوا تھا جبکہ 2014 میں کالجز میں 29 سے 81 فیصد والے طلباء داخل ہوئے تھے۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں جو داخلے کیئے گئے انکی شرح 50 فیصد سے کم نمبروں والے جو طلباء ہیں ان کو داخل کیا گیا اور میرٹ کے برعکس پیسے لے کر داخلے کیئے گئے، میٹرک ایف ایس سی اور اینٹری ٹیسٹ کے مجموعی میرٹ میں سے 38 فیصد تک نمبر لینے والے طلباء کا میڈیکل اور پرائیویٹ ڈینڈٹل کالجز میں داخلہ دیا گیا۔