طاہر القادری کا شیخ رشید کوٹیلی فون، چند روز میں ملاقات متوقع

طاہر القادری کا شیخ رشید کوٹیلی فون، چند روز میں ملاقات متوقع


لاہور (24نیوز): عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوٹیلی فون کیا اور ملاقات کی دعوت دی جو شیخ رشید نے قبول کرلی۔حکومت مخالف جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنماؤں میں چند روز میں لاہور میں ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے حکومت مخالف جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلا کر رہیں گے ۔  دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں کا مقابلہ ہر سطح پر کریں گے، جھوٹ کے بل بوتے پر حکمران بچ نہیں سکیں گے۔