نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں: وزیر داخلہ احسن اقبال

نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں: وزیر داخلہ احسن اقبال


 اسلام آباد (24 نیوز): وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، اگر احتجاجی سیاست کا سامنا نہ ہوتا تو گروتھ ریٹ 6 فیصد سے بڑھ جاتا۔

 

اسلام آباد میں ایچ ای سی میں ایچ ای سی اور ہاوائی ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و پلانگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مایوسی پھیلانے والے بقراطوں اور سقراطوں نے ٹاک شوز میں مایوسی پھیلائی ہے، نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں۔ ہم نے تھری جی، فور جی متعارف کرائی، اب فائیو جی کی طرف جا رہے ہیں، اکیسویں صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے۔ امن و استحکام نہ ہو تو دنیا کے بہترین دماغ بھی فیل ہو جاتے ہیں۔

 

اس موقع پر ایچ ای سی کے چیئرمین احمد مختار نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکل مقابلے گزشتہ سال سے پاکستان میں ہو رہے ہیں، ہم نے ملک بھر میں سمارٹ یونیورسٹیز شروع کی ہیں، انہوں نے کہا کہ آٹھ ہزار سے زائد طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔