مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی میرا مشن ہے: شہباز شریف

مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی میرا مشن ہے: شہباز شریف


 لاہور (24 نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ میں مریضوں کی سہولت کے لیے فوری طور پر سی ٹی سکین مشین لگانے کی ہدایت کر دی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈینٹل کلینک اور ای این ٹی کلینک جلد فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گئے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی میرا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے ہر طرح کے وسائل استمعال کیے جائیں گئے جبکہ ہسپتالوں کے بہتر معیار کے سلسلے میں اچانک دورے کرتا رہوں گا۔