پی ایس ایل کا میلا سجنے کو پھر تیار، فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا

پی ایس ایل کا میلا سجنے کو پھر تیار، فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا


 (ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا، آئندہ سال بائیس فروری سے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے میچ سے آغاز ہوگا، فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

پی ایس ایل کا میلا سجنے کو پھر تیار، دو ایڈیشن میں ہی دنیا کی بڑی لیگ بننے والی پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلا جائے گا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ایونٹ آئندہ سال 22 فروری کو شروع ہوگا۔ اس بار میگا ایونٹ میں پانچ نہیں چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ملتان سلطانز پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں اپنا رنگ جمائے گی۔

 

تیسرے ایڈیشن کا پہلا میچ 22 فروری کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، شیڈول کے مطابق پلے آف اسٹیج سے پہلے ہر ٹیم دس دس میچ کھیلے گی، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کی چار ٹیمیں پلے آف اسٹیج میں جگہ بنائیں گی۔ کوالیفائر میچ 18 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، ایلیمینیٹر مرحلے کے دونوں میچ 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں ہوں گے، پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی اس بار دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی۔