سانحہ ماڈل ٹاؤن رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ہوا: ڈاکٹر طاہر القادری


 لاہور (24 نیوز): پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ہوا، جو قصور وار ٹھہرے اسے کٹہرے میں لانا چاہئے، باقر نجفی رپورٹ شہباز شریف کو قاتل قرار دیتی ہے۔

 

طاہر القادری نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فلسطین کے متعلق فیصلہ بہت مشکلات پیدا کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، آج قیام امن کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے، آج دنیا کا عظیم ترین سانحہ ہوا ہے، فلسطینیوں کی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ آپریشن کی براہ راست سربراہی کرتے رہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ہوا، جو قصور وار ٹھہرے اسے کٹہرے میں لانا چاہئے، باقر نجفی رپورٹ شہباز شریف کو قاتل قرار دیتی ہے۔