شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے اشتہار کے چرچے


(ویب ڈیسک): شاہد آفریدی اور بھارتی اداکارہ زرین خان کے اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ 

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے اشتہار کے چرچے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کی ویڈیو میں زرین خان فراٹے بھرتی سرخ رنگ کی سپورٹس کار کو ڈرائیور کررہی ہیں، جبکہ ہیلمٹ پہنے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ان سے آگے نکل جاتا ہے، پھر دونوں کا سامنا ایک گیس سٹیشن پر ہوتا ہے۔

 

زرین خان کہتی ہیں کہ اوئے مسٹر! بہت جلدی میں ہو کیا؟ جس پر وہ شخص کہتا ہے، زرین خان پختون کو سپورٹ کرتی ہو؟ اس کے جواب میں زرین خان کہتی ہیں کہ ہاں! انہیں پختون ہونے پر فخر ہے۔ بائیک رائیڈر اپنا ہیلمٹ اتارتا ہے تو زرین خان حیران رہ جاتی ہے۔ وہ شخص کوئی اور نہیں بوم بوم آفریدی ہیں۔

 

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی پختون فرنچائز کے کپتان اور زرین خان اس لیگ کی ایمبیسڈر ہیں۔