عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونے کی قیمت میں کمی


 (24نیوز): سونا سستا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے نے سونے کی قدرکم کر دی۔ پاکستان میں فی تولہ قیمت چار سو روپے کم ہو گئی۔22 کیرٹ سونے کی قیمت اکتالیس ہزار نو سو ستاون روپے فی دس گرام رہ گئی۔

امریکا میں ٹیکس ری فارمز سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے امکانات نے ڈالر کی قیمت بڑھا دی، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں بارہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کی کمی سے تریپن ہزار چار سو روپے رہ گئی، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت اکتالیس ہزار نو سو ستاون روپے فی دس گرام رہ گئی۔