چیمپئنز لیگ فٹ بال میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری


 (24نیوز):چیمپئنز لیگ فٹ بال میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گروپ ای میں لیورپول ،گروپ ایف میں فیونرڈاور شاہکتر ڈونسٹیک ،گروپ جی میں پورٹواور بیسی کٹس جبکہ گروپ ایچ می رئیل میڈرڈ اور ٹوٹینیم نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

چیمپئنز لیگ میں گروپ ای میں لیور پول نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سپارٹک ماسکو کو سات صفر سے شکست دے دی۔ لیور پول کے سٹرائیکر پین نے میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔گروپ کا دوسرا میچ این کے ماریبر اور سویلا کے دمیان ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

گروپ ایف میں فیونراڈ نے نیپولی کو دو ایک سے شکست دی، اسی گروپ دوسرے میچ میں شاکٹر ڈونٹیسک نے مانچسٹر سٹی کو دو ایک سے شکست دے دی۔

گروپ جی میں ایف سی پورٹو نے یکطرفہ مقابلے بعد موناکو کو پانچ دو سے شکست دے دی ۔دوسرے میچ میں آر پی لیبزیگ نے بیسی کٹس کو دو ایک سے شکست دی۔

گروپ ایچ کے اہم میچ میں رئیل میڈرڈ نے بورسیا ڈورٹمنڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں ٹوٹینہم نے نیکوسیا کو تین صفر سے شکست دی۔