وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان  نے  اقتصادی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق  کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سمیت معاشی ٹیم کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے  اقتصادی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان تمام وزراء سے فرداً فرداً ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم کی تبدیلیوں کی اطلاعات ہمارے مخالفین کی سازش ہے کیونکہ ہم نے تو ایسی کوئی بات کی ہی نہیں۔

 معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ہے وزیر خزانہ تبدیل ہونگے نہ معاشی ٹیم، ورثے میں ملنے والی اقتصادی دشواریاں ہماری معاشی ٹیم ہی دور کرے گی۔