لیڈی ڈاکٹر کو کتے نے کاٹ لیا ،مالک کتے سمیت فرار

 لیڈی ڈاکٹر کو کتے نے کاٹ لیا ،مالک کتے سمیت فرار


کراچی(24نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں پالتو کتے کے لیڈی ڈاکٹر کو کاٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعہ کے بعد کتے کا مالک مفرور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پالتو کتے   نے لیڈی ڈاکٹر کو کاٹ لیا،  واقعہ کے بعد مالک کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک واقعہ کلفٹن کے علاقہ  پیش آیا جہاں پالتو کتے نے لیڈی ڈاکٹر کو بھنبھوڑ ڈالا، کتے کے مالک کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لیڈی ڈاکٹر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ہسپتال عملہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر  کے ہاتھ ، پاوں اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد کتے کا مالک آفتاب مفرور ہےفون بھی بند  گھر پر بھی موجود نہیں، تلاش جاری اور جلد گرفتار کر لیا جا ئے گا، پولیس کا مزید  کہنا تھا کہ پوش علاقوں میں پالتو کتوں کی وجہ سے مکینوں کو  بھی مشکلات کا سامنا ہے۔