پرانےماڈل کی چم چم کرتی گاڑیوں کامیلہ

پرانےماڈل کی چم چم کرتی گاڑیوں کامیلہ


اسلام آباد ( 24 نیوز ) کاروں کےشوقین افرادکی موج لگ گئی، 60اور70کی دہائی کی نئی اورپرانی موڈیفائیڈگاڑیوں کی نمائش، لوگوں نےمن پسندگاڑی میں بیٹھ کر سیلفیاں بھی بنائیں۔

اسلام آباد میں قیمتی نایاب گاڑیوں کا میلہ سجا، دلوں کو لبھاتی درجنوں پرانی کلاسک ونٹیج کاریں نمائش کیلئے پیش کی گئیں، 1922  ماڈل کی منفرد ونٹیج کار شائقین کی توجہ کاخصوصی مرکزبنی رہی، کار شو میں چمچماتی گاڑیوں کے ساتھ نوجوان اور خصوصاً لڑکیاں سیلفیاں لیتی رہیں۔دھنک رنگوں میں رنگی نیلی پیلی لال سیاہ اور سفید آنکھوں کو لبھاتی 60 اور ستر دہائی کی امپالہ  آسٹن ہالے، ٹرمپ ٹو ، فورڈ اور مرسڈیز خواتین کوبےحدپسندآئیں,  نمائش میں شامل کاریں سالانہ کلاسک ونٹیج کار ریلی کا بھی حصہ ہیں۔

مزید خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg