حکومت نے پنجاب کے ترقیاتی اخراجات آدھے کر دئیے

حکومت نے پنجاب کے ترقیاتی اخراجات آدھے کر دئیے


24نیوز : پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے ترقیاتی اخراجات آدھے کر دئیے، رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر گزشتہ سال سے 54 فیصد کم رقم خرچ کی گئی، خیبر پختونخوا کے ترقیاتی اخراجات پہلے سے بھی 11 فیصد بڑھ گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پنجاب کے ترقیاتی اخراجات کا حجم 30 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ روپے رہا، گزشتہ مالی سال اس عرصہ کے ترقیاتی اخراجات 65 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ روپے تھے۔  سندھ کے ترقیاتی اخراجات بھی کم ہو گئے، رواں مالی سال تین ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 13 ارب 12 کروڑ روپے خرچ ہوئے جو گزشتہ سال سے 32 فیصد کم ہیں۔

 ان کے برعکس خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر تین ماہ کے دوران 10 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، پچھلے سال اس عرصے کے ترقیاتی اخراجات 9 ارب 76 کروڑ روپے تھے جبکہ بلوچستان کے ترقیاتی اخراجات 113 فیصد بڑھ گئے۔ رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر ایک ارب 45 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، گزشتہ سال کے ترقیاتی اخراجات 68 کروڑ 30 لاکھ روپے تھے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito