مردہ عورت کی وجہ سے خاتون کو بیٹی مل گئی

مردہ عورت کی وجہ سے خاتون کو بیٹی مل گئی


( 24 نیوز ) میڈیکل سائنس نے نیا کرشمہ کردکھایا،  مردہ خاتون کےرحم کی پیوندکاری سے دوسری عورت نے بچی کوجنم دےدیا۔

برازیلین ڈاکٹرز ایک مردہ خاتون کے رحم کی دوسری عورت میں پیوند کاری کرکے بچی کی پیدائش میں کامیاب ہوگئے۔ برازیل کے شہر ساؤ پالو میں دوہزار سولہ میں دس گھنٹے کے طویل آپریشن کے ذریعے مردہ عورت کا رحم پیدائشی طور پر رحم سے محروم خاتون میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔ بچہ دانی کی ٹرانسپلانٹ کےبعد خاتون نےڈھائی کلو کی تندرست بچی کو جنم دیا۔

مزید خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos