شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری


24نیوز : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری ، آرڈر 10 دسمبر سے شروع  ہونے والے اجلاس کے لئے جاری کیے گئے، اجلاس میں شرکت کیلئے شہبازشریف کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی حکام  نے پروڈکشن آرڈر ہوم سیکریٹری پنجاب کے ساتھ  آئی جی جیل خانہ جات کو بھی بھیجوائے گئے ہیں۔

جبکہ اس کی کاپی نیب حکام کو بھی  بھیجوائی گئی ہے، معلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دس دسمبر کو شہبازشریف کی قومی اسمبلی میں شرکت کو یقینی بنائیں، شہباز شریف اس وقت لاہور جیل میں ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito