نیب میں اب ہر کام میرٹ پر ہوگا؟ چیرمین نیب نے تفیتشی افسران سے حلف لے لیا

نیب میں اب ہر کام میرٹ پر ہوگا؟ چیرمین نیب نے تفیتشی افسران سے حلف لے لیا


24نیوز : نیب میں اب ہر کام میرٹ پر ہوگا؟ چیرمین نیب نے تمام تفیتشی افسران سے حلف لے لیا۔ تمام فسران و اہلکاروں نے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کا حلف دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ہیڈ کواٹرز میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے تمام نیب افسران و اہلکاروں نے کھڑے ہو کر حلف دیا۔ حلف نامے کے متن میں درج کیا گیا کہ نہ کرپشن کروں گا نہ دوسروں کو کرپشن کرنے کی اجازت دوں گا۔

 اپنے ملک اور اداروں کی بہتری کیلیے انتھک محنت کروں گا، دیانتدار، محنتی اور سچے لوگوں کا ساتھ دوں گا، وقت کی پابندی اور عہدے کی پاسداری کروں گا۔

شازیہ بشیر

Content Writer