ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستان نے مزید3 گولڈمیڈل اپنے نام کرلیے

ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستان نے مزید3 گولڈمیڈل اپنے نام کرلیے


(24 نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے سونے کے تمغوں کی تعداد 20ہوگئی۔

پاکستان نے کھیلوں میں مجموعی طورپر81میڈلز اپنے نام کرلیے ہیں،  ارشدندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ گولڈ میڈل کیساتھ ارشد ندیم نے ٹوکیواولمپک 2020 کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستان کے 2 پہلوانوں نے بھی گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔ 70 کلو گرام کیٹیگری میں عنایت اللہ پہلوان اور 79 کلو گرام کیٹیگری میں عبدالرحمن پہلوان نے حریفوں کوچت کرکے گولڈ میڈل جیت لئے۔ کھیلوں میں پاکستان کے 7 پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer