زلمے خلیل زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گئے

زلمے خلیل زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گئے


دوحہ(24 نیوز)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئےجہاں وہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کابل کے 2 روزہ دورے کے بعد دوحہ پہنچے ہیں۔دورۂ کابل میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان قیادت سے ملاقاتوں میں طالبان سے مذاکرات اور افغان امن کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ماہ قبل کابل میں حملے میں امریکی فوجی کی موت پر طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کیے تھے۔

دو روز قبل امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا تھا کہ طالبان سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer