ڈاکٹر عامر لیاقت پر پابندی کا معاملہ، درخواست سماعت کیلئے مقرر


لاہور (24 نیوز) سپریم کورٹ نے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی ٹی وی چینل پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی ٹی وی چینل پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ ان پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے ٹی وی چینل پر آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کریگا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے سینئر وکیل بابر اعوان پیش ہونگے اور اپنے دلائل ان کے حق میں دیں گے۔ کل ہی پتا چلے گا کہ آیا کہ سپریم کورٹ ڈاکٹر عامر لیاقت کو پروگرام کرنے کی اجازت دیتی ہے یا پابندی برقرار رہتی ہے۔

مختلف قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو سپریم کورٹ کی جانب سے پروگرام کرنے کی اجازت مل جائے گی۔