دانیال عزیز کو وکیل کرنے کے لئے دس روز کی مہلت مل گئی


اسلام آباد(24نیوز)توہین عدالت کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو وکیل کرنے کے لئے دس روز کی مہلت دے دی،جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ وکیل کرلیں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے نہال ہاشمی،پھرطلال چودھری اورآج دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں طلب کیا گیا،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ دانیال عزیز صاحب!کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں،،، اس پردانیال عزیز بولے کہ 'آپ نے نوٹس دیا، میں حاضر ہوگیا'۔وفاقی وزیر نے استدعا کی کہ کس معاملے پربلایا نوٹس میں نہیں بتایا گیا،اس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ سب سامنے آجائے گا کچھ ایسا نہیں کریں گے جو نامناسب ہو۔
جسٹس شیخ عظمت نے استفسار کیا کہ کیا آپ وکیل کرنا چاہتے ہیں؟ دانیال عزیز نے جواب دیا کہ جیسے عدالت مناسب سمجھے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ وکیل کر لیں۔۔۔ سب کچھ صاف اور شفاف ہو گا۔۔ عدالت نے دانیال عزیز کو وکیل کرنے کیلئے 19 فروری تک سماعت ملتوی کردی اور اٹارنی جنرل کونوٹس بھی جاری کردیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔