لاہور: پاک عرب سوسائٹی میں فیملی کارنیول کا اہتمام

لاہور: پاک عرب سوسائٹی میں فیملی کارنیول کا اہتمام


لاہور(24نیوز) پاک عرب سوسائٹی میں سجے میلے کودیکھنے کے بعدبچے بڑےخوشی سے نہال ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک عرب سوسائٹی میں فیملی کارنیول منعقد کیا گیا۔جس میں سوسائٹی مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میوزیکل پرفارمنسز نے حاضرین کے دل جیت لئے۔ اس دوران ایڈمنسٹریٹر میجر مرتضی کا کہنا تھا کہ مکینوں کی بہترین سہولیات کے لئے کوشاں ہیں۔ کارنیول مٰیں جہاں بچوں کو انعامات دیئے گئے۔وہیں پپٹ شو کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

واضح ہے کہ فیملی کارنیول میں اوورسیز بلاک کا افتتاح بھی کیا گیا جبکہ ایف بلاک کا قبضہ بھی دے دیا گیا۔