پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت

پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت


اسلام آباد(24نیوز) پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت کردی، پیمرا نے یہ ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں جاری کی۔

تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے کو فروغ دینے پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے پیمرا نے بھی الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔