عمران خان کو شرم آنی چاہیے، اسما کا قاتل تو پکڑ انہ گیا: رانا ثنا


لاہور(24نیوز) خیبرپختونخوا پولیس پرکڑی تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسما کیس کا ملزم سامنے تھا لیکن پولیس اُسے پکڑنہیں سکی۔ آئندہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

 پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نےعمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔ ملزم سامنے والے گھر میں تھا اور کے پی کے پولیس کومعلوم نہ ہوسکا۔

 رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو وہ وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے بارہ کی بارہ نشستوں پرن لیگ کامیاب ہوگی۔

 شیخ رشید کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ایسے غائب ہوئے ہیں، جیسےرمضان میں شیطان غائب ہوتا ہے۔ صوبائی وزیرقانون کاکہناتھا کہ سیالوی صاحب نے اپنے دربار کو نام نہاد ایجنٹوں سے بچالیا۔