کراچی:پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروش گرفتار

کراچی:پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروش گرفتار


کراچی (24نیوز) علاقہ شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے حمیدہ نامی خاتون کے قتل میں ملوث ملزم پائندہ خان کوگرفتارکرلیا گیا،سرجانی پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے حمیدہ نامی خاتون کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔قتل کے مقدمے میں نامزدملزم پائندہ خان کوحراست میں لے لیاگیاہے۔ پولیس کاکہنا تھا کہ حمیدہ خاتون کی موت حادثاتی طور پر گولی چلنے سے نہیں ہوئی بلکہ اسے دانستہ طور پر قتل کیا گیا۔ حمیدہ کے بھائی نے تھانے آ کر اپنے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حمیدہ خاتون کو ذاتی دشمنی کے باعث قتل کیا گیا ہےجبکہ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ حمیدہ خاتون حادثاتی طور پر اسلحہ چلنے سے ہلاک ہوئی۔

علاوہ ازیں سرجانی اور اورنگی میں پولیس نے کاروائی کے دوران 3 ملزمان کوگرفتارکرکے شراب کی بوتلیں اور گٹکا برآمدکرلیا گیا۔