آصفہ بھٹو کی پارلیمانی سیاست میں انٹری


اسلام آباد(24نیوز) آصفہ بھٹو کی پارلیمانی سیاست میں بھی انٹری ،پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو کو 2 نشستوں سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا، آصفہ بھٹو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی۔

ذرائع کے مطابق زرداری خاندان سے اب بختاور بھٹو عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گئیں جبکہ ان کی جگہ آصفہ بھٹو عام انتخابات میں حصہ لیں گی۔ آصفہ بھٹو کے لیے 2 نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے کیا ہے ۔واضح رہے کہ آصفہ بھٹو لیاری اور ٹنڈو الہ یار سے الیکشنمیں حصہ لیں  گی۔