نئے چیئرمین نادرا کی تقرری نا ہو سکی، لاکھوں پاکستانی متاثر


 اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تاحال نادرا کے نئے چیئرمین کا تقررنہیں کیا۔ لاکھوں پاکستانی اندرون اور بیرون ملک اس عدم  دلچسپی سے متاثر سابق چیئرمین عثمان مبین رواں برس 5 فروری کو مدت ملازمت پورے کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو تین ناموں پرمشتمل سمری گذشتہ کئی روز سے ارسال کی جا چکی ہے۔ تاہم وزیراعظم نے ابھی تک نئی تقرری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

 چیئرمین نادرا کی تقرری میں عدم دلچسپی سے لاکھوں شناختی کارڈز، پیدائش اور ڈیتھ سرٹفیکیٹس سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی متاثر ہورہے ہیں۔

 نئے چیئرمین کے دستخط کے بغیر یہ تمام دستاویزات جاری نہیں کی جاسکتی ہیں۔