انتظار قتل کیس: بیٹے کا ماہ رُخ سے افیئر چل رہا تھا، والد


کراچی(24نیوز)اے سی ایل سی کےاہلکاروں کے ہاتھوں انتظار کا قتل۔ کئی سوال کھڑے ہوئے۔ گاڑی میں بیٹھی لڑکی کو کچھ نہ ہوا۔  اور سوال کھڑے ہوئے۔

 تفصلات کے مطابق اب انتظار قتل کیس میں ایک اور لڑکی کی انٹری ہوئی ہے۔ لڑکی کا نام ماہ رخ ہے۔ انتظار کے والد اشتیاق احمد نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ انتظار کی اپنی کلاس فیلو ماہ رخ سے دوستی تھی۔

یہ ماہ رخ کون ہے؟ انتظار کے والد نے بتایا کہ ماہ رخ سابق ایس ایس پی اے سی ایل سی مقدس حیدر کی بھتیجی ہے۔

اب یہاں اور سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ انتظار کے قاتلوں اور ماہ رخ دونوں کا تعلق اے سی ایل سی سے نکل آیاہے۔ انتظار کے والد نے الزام بھی لگایا ہے کہ ماہ رخ کے والد انھیں امریکا سے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انتظار کے والد کی باتوں اور ماہ رخ کے اے سی ایل سی سے تعلق نے کیس کو نیا رنگ دے دیا ہے۔ کہیں انتظار کا قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ تو نہیں؟ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔