فیصل آباد: بڑے برانڈ کی گھٹیا حرکت، ٹرائی روم سے کیمرہ پکڑا گیا


فیصل آباد (24 نیوز) بڑے برانڈ کی دوکان میں گھٹیا حرکت کا پول کھل گیا۔ کپڑوں کی دوکان کے ٹرائی روم میں لگا خفیہ کیمرہ پکڑا گیا۔ خفیہ کیمرے سے ڈریس ٹرائی کرنے والے مرد و خواتین کو دیکھا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کپڑوں کی مشہور دوکان میں گھٹیا حرکت کا پول کھلنے سے خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ دوکان دار کی جانب سے نصب کیا گیا کیمرہ کپڑے ٹرائی کرنے والے مرد و خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔

24 نیوز کے مطابق کیمرہ کی موجودگی کا انکشاف ایک شہری کی جانب سے کیا گیا۔ جس نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے پولیس کو مطلع کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے متعلقہ دوکان پر چھاپہ مار۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوکان کے منیجر نعمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

منیجر نعمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ دوکان انتظامیہ کی جانب سے نہیں کیا گیا بلکہ کسی ملازم نے ایسی گھٹیا حرکت کی ہے۔