زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے گی یا نہیں؟


اسلام آباد (24 نیوز) زینب کے قاتل عمران علی کو سرعام پھانسی دی جائے یا نہیں۔ سینٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی۔ کونسل کل غور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق قصور کی زنیب کے قاتل عمران علی کو سر عام سزائے موت دینے کے مطالبہ کا معاملہ نے اہم رُخ اختیار کر لیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے سرعام سزائے موت کے معاملہ پر شرعی نقطہ نظر مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھئے: انتظار قتل کیس، بیٹے کا ماہ رُخ سے افیئر چل رہا تھا، والد

اسلامی نظریاتی کونسل نے سرعام سزائے موت پر شرعی رائے کے معاملہ پر اجلاس بلا لیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کل اجلاس میں سرعام سزائے موت پر اسلامی احکامات کا جائزہ لے گی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کل صبح دس بجے اجلاس میں معاملہ پر غور کرے گی۔

سینیٹ میں زینیب کے قاتل عمران علی کو سرعام سزائے موت دینے کے لیے رحمان ملک نے بل پیش کیا تھا۔